ہانیہ عامر "ذہنی تناؤ" میں مبتلا ،اہم مشورہ دےدیئے

Apr 22, 2024 | 11:52:AM

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل ذہنی تناؤ سے گزر  رہی ہیں۔

اداکارہ ان دنوں لندن میں موجود ہیں اور ہانیہ عامر نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
ہانیہ نے تصویر کے ساتھ طویل نوٹ شیئر کرتے ہوئے نا صرف ذہنی تناؤ کو حقیقی اور سنگین مسئلہ قرار دیا بلکہ اس سلسلے میں کسی کی مدد لینے میں شرم محسوس نہ کرنے کی بھی تلقین کی۔

شیئر کردہ طویل نوٹ میں ہانیہ نے لکھا کہ "ان دنوں میں اچھا محسوس نہیں کر رہی، کچھ عرصے سے طبیعت ٹھیک نہیں ہے، کچھ دن مصروفیت میں اچھے گزر جاتے ہیں اور پھر وہی اداسی کے سائے، اگرچہ میں ان حالات سے ذاتی طور پر نمٹ سکتی ہوں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ اسے آپ کے ساتھ شیئر کرنا ضروری ہے۔"

ان کا کہنا تھا کہ "میرے حوالے سے فکر کی کوئی بات نہیں, میں صحت کی بہتری کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہوں, میں صرف آپ کو یہ بتانا چاہتی تھی کہ گھبرائیں مت اور پریشان و غمگین مت ہوں اگر آج آپ کے برے دن ہیں, یہ کل بہترین ہوجائیں گے, میں جانتی ہوں اور یہ سمجھ سکتی ہوں کہ کبھی کبھی انسان بالکل مایوس ہوجاتا ہے ، ایسا محسوس ہونے لگتا ہے کہ زندگی میں صرف اندھیرا ہے مگر صرف آپ خود اپنے آپ کو اس مایوسی سے نکال سکتے ہیں,خود کو خوش رکھیں۔"

انہوں نے لکھا کہ " اس بات کو سمجھیں کہ اس سلسلے میں آپ کو کسی سے بات کرنے اور کسی کی مدد لینے کی ضرورت ہے, اپنے آس پاس کے لوگوں سے مدد طلب کریں اور کسی پیشہ ور معالج سے رابطہ کریں,دماغی صحت کے بارے میں بات کرنے یا مدد مانگنے میں کوئی شرم محسوس نہ کریں۔"

ہانیہ کا مزید کہنا تھا کہ "مجھے یقین ہے کہ میری طرح آپ میں سے کئی لوگ اس سے گزر رہیں ہوں گے,یہ میرا تجربہ رہا ہے کہ جب آپ خود سے محبت کرکے اپنا خیال رکھنا شروع کردیتے ہیں تو حالات معمول پر آجاتے ہیں ، چیزیں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،ڈالر سستا ہو گیا

اداکارہ نے مداحوں کو یقین دلایا کہ" وہ بہت جلد ایک بار پھر سے اچھا اور بہتر محسوس کرنے لگے گیں لیکن تب تک وہ اس کا ناٹک نہیں کرسکتیں اور نہ ہی مداحوں کو ایسا کرنا چاہیے۔"

ہانیہ نے ذہنی صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مداحوں کو تاکید بھی کہ "یاد رکھیں ، دماغی صحت بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی کہ جسمانی صحت ، اور اس پر بحث کرنا طاقت کی علامت ہے ، کمزوری نہیں,جب آپ کو ضرورت ہو تو براہ کرم مدد طلب کریں۔ آپ اس میں اکیلے نہیں ہیں۔"

اداکارہ نے ذہنی صحت کے حوالے سے لکھا کہ دماغی صحت کے بارے میں بات کرنے یا مدد مانگنے میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے، مجھے یقین ہے کہ میری طرح آپ میں سے بہت سے لوگ اس مرحلے سے گزر  چکے ہیں اور جب آپ خود کو پیار اور دیکھ بھال اور تھوڑا آرام دیتے ہیں تو یہ ٹھیک بھی ہو جاتا ہے، امید ہے کہ ان شاء اللہ میں جلد بہتر محسوس کروں گی۔

اداکارہ نے مداحوں سے اپنے لیے اور ڈپریشن سے متاثرہ کسی بھی شخص کے لیے مشورے اور تجاویز کی بھی گزارش کی۔

مزیدخبریں