بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، امدادی سرگرمیاں جاری

Apr 22, 2024 | 12:29:PM

(24 نیوز)بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا مگر معمولات زندگی بحال نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سرحدی  طوفانی بارشوں کے بعد ضلع میں آج دوسرے روز بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،جس میں ضلعی انتظامیہ نے خیمے ، کمبل ، برتن سمیت دیگر سامان متاثرین میں تقسیم کی جبکہ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) چمن سکاوٹس برگیڈ نے طوفانی بارش سے متاثرہ علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور راشن تقسیم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی درخواست پر سماعت ملتوی

 کلی حاجی زقوم کے بعد آج کلی بابائے قوم حاجی خدائے میر خان آقا گوری کہول میں 740 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا ، راشن تقسیم کیا گیا اور  مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

مزیدخبریں