لاہور:ماں نے 2 ماہ کی بچی کو قتل کردیا

Apr 22, 2024 | 13:06:PM
لاہور:ماں نے 2 ماہ کی بچی کو قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں ماں نے مبینہ طور پر 2 ماہ کی بچی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 2 ماہ کی دعا فاطمہ کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا، واقعہ گھریلو لڑائی جھڑے کے دوران پیش آیا۔

پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ  بچی کی لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے،چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 ماہ کی بچی کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف چین کا دورہ کریں گے

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ والدین اپنے جھگڑوں میں بچوں کو قتل کرنے کے بجائے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا کریں۔