پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کیخلاف پولیس پارٹی پر حملہ اور فائرنگ کا مقدمہ، شبیر گجر کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا،پولیس نے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ستوکتلہ تھانہ کی حدود ولینشیا ٹاؤن میں پولیس پارٹی پر حملہ ہوا، شبیر گجر اور دیگر نے ناکہ پر کھڑی پولیس پارٹی پر گاڑیاں چڑھا دیں،ملزموں نے پولیس پر فائرنگ بھی کی اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا،تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ شبیر گجر نے پولیس سے ایس ایم جی رائفل چھین لی۔
تھانہ ستوکتلہ میں گزشتہ روز دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا،ملزم کی جانب سے سلیم لادی ایڈووکیٹ نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔
عدالت نے شبیر گجر کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،عدالت نے ملزم شبیر گجر کو 25 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر نے پاکستان آتے ہی خوشخبری سنا دی، بڑی خواہش کا اظہار کردیا