(عبدالرحمان)حالیہ بارشوں اور تیز ہواؤں سے گندم کی فصل کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا، فصل میں نمی آنے سے گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے موسم تو خوشگوار ہوا مگر گندم کے کاشتکار بارش سے پریشانی کا شکار بن گئے،چند سالوں سے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی فصل شدید متاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو اس سے فائدہ نہ مل سکا۔
چیئرمین پاکستان کسان کونسل کا کہناہے کہ کاشتکاروں کے پاس وسائل کی کمی ہے جس کی وجہ سے بھی گندم کی فصل کو شدید نقصانات لاحق ہیں،جنوبی اضلاع کے علاوہ بلوچستان میں بھی بارشوں اور تیزہواؤں کے باعث گندم کی فصل متاثر ہوئی ہے،حکومت کو چاہتے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرے تاکہ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں بڑا ردوبدل،موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مزید بارشیں ہوئیں تو گندم کی پیداوار کم ہونے سے مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوسکتا ہے۔