(24 نیوز)وفاقی حکومت ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے مو قع پراسلام آ بادکی شاہراہ الیونتھ ایونیو کا نام ایران ایونیو رکھ دیا۔
وفاقی کابینہ نےایک اور سمری کی منظوری دیدی ۔اسلام آ بادکی شاہراہ الیونتھ ایونیو کا نام ایران ایونیو رکھ دیاگیا،سی ڈی اے کی سمری پر وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دی،سی ڈی اے نے الیونتھ ایونیو کی تعمیر شروع کردی ہے۔
فیز ون میں اس کا آغاز سیکٹر ڈی بارہ سے ای الیون نارتھ ایسٹ کارنر تک کیا گیا ہے۔اس شاہراہ کیلیے خیابان اقبال پر انٹر چینج بھی تعمیر کیا گیا ہے،فیز ٹو میں اس کی آئی جے پرنسپل روڈ تک توسیع کی جا ئے گی۔
یاد رہے کہ ایرانی صدرابراہیم رئیسی اس وقت پاکستان کے دورہ پر ہیں وہ اسلام آباد میں اپنی مصروفیات کے بعد لاہور اور کراچی بھی جائیں گے ۔