لاہور میں بھی کل عام تعطیل کا اعلان ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر) لاہور میں کل مقامی عام تعطیل ہوگی جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کل تعلیمی ادارے سکول کالج یونیورسٹی بند ہونگے تاہم پنجاب سو ل سیکرٹریٹ اور ڈویژنل دفاتر کھلے رہیں گے جبکہ ڈی سی آفس اور ضلعی دفاتر بھی بند ہونگے
دوسری جانب کمشنر کراچی نے کل شہر قائد میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، کراچی ڈویژن میں کل تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،غیر ملکی معززین کی آمد پر کمشنر کراچی ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔
کمشنر کراچی سے رابطہ پر انہوں نے بتایا ہے کے ایرانی صدر کی آمد پر سڑکوں پر ٹریفک کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔