ڈالر پھر مہنگا، دیگر کرنسیوں نے بھی روپے کو رگڑا لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان ،ایاز رانا) انٹر بینک میں ڈالر مزید 2 پیسے مہنگاہو گیا تو اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں نے روپے کو رگڑا لگا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278.31 روپے سے بڑھ کر 278.33 روپے پر بند ہوا، اوپن ایکچینج ریٹ کی بات کریں تو اوپن مارکیٹ میں ڈالر20 پیسے کمی سے 279.60 روپے کا ہوگیا ، یورو 32پیسے اضافے سے 296.03 روپے ،برطانوی پاونڈ 41 پیسے مہنگا ہوکر 344.17 روپے کا ہو گیا، امارتی درہم 3 پیسے بڑھ کر 75.85 روپے ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال ایک پیسے کمی سے 73.90 روپے کا ہوگیا ۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج نے آج تاریخ رقم کر دی ،نئی بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا،100 انڈیکس میں 523 پوائنٹس کے اضافے سے کاروباری روز کا اختتام ہوا،100 انڈیکس 71 ہزار 433 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 71 ہزار 861 کی سطح تک ٹریڈ ہو ا،آج کاروبار کے دوران 31 ارب روپے مالیت کے 65 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کے وزرا کو خوشخبری سنادی