بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، صارفین کی بڑی تعدادسولرانرجی پرمنتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں سے تنگ آ کر صارفین کی بڑی تعدادسولرانرجی پرمنتقل ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے8ماہ میں نیٹ میٹرنگ کنکشنزمیں76فیصد اضافےکاانکشاف ہوا ہے، نیٹ میٹرنگ بجلی صارفین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 11 ہزار 800 پرپہنچ گئی، جون2023 تک نیٹ میٹرنگ والے بجلی صارفین کی تعداد 63 ہزار 703 تھی، نیٹ میٹرنگ کنکشنزکی مجموعی صلاحیت بڑھ کر 1735 میگاواٹ ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے معذور افراد کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے، ابتک کا بڑا اعلان
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جون 2023 تک نیٹ میٹرنگ کنکشنز کی مجموعی صلاحیت 1055 میگاواٹ تھی، جون 2024 تک نیٹ میٹرنگ بجلی کی صلاحیت 2100 میگاواٹ تک بڑھنےکا امکان ہے، آف گرڈسولرصارفین کی تعداد بھی آن گرڈ صارفین سے کہیں زیادہ ہے۔