ایرانی صدر کی آمد ، کراچی میں 7 روز کیلئے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

Apr 22, 2024 | 18:12:PM

(آزاد نہڑیو)ایرانی صدر  کے دورہ کراچی کے باعث شہر بھر میں عام تعطیل کے بعد اب ڈرون اڑانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے 7روز کیلئے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی  ہے ،جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 22 اپریل سے 28 اپریل تک کراچی میں ڈرون اُڑانے پر دفعہ 144 نافذ ہو گی ،کمشنر کراچی کی جانب سے کہا  گیا ہے کہ ڈرون اُڑانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سفارش پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،غیر ملکیوں پر حالیہ حملوں کے تناظر میں ڈرون کئمرے کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی پابندی کراچی میٹرو پولیس کے تمام حدود میں لگادی گئی،اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے پابندی عائد کی گئی، ڈرون کے استعمال  پر تمام ایس ایچ اوز کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 پی پی سی کے تحت مقدمات درج کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت کو بیک گیئر لگ گیا،ایک ہی دن میں بڑی کمی

مزیدخبریں