کراچی میں عام تعطیل کے باوجود سندھ ہائیکورٹ کا عدالت کھلی رکھنے کا اعلان

Apr 22, 2024 | 19:29:PM

( 24 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ایرانی صدر کے دورے کے پیش نظر منگل کے روز کراچی میں عام تعطیل کے باوجود عدالتیں کھلی رکھنے کا اعلان کر دیا۔

رجسٹرار  سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق غیر ملکی معززین کی کراچی آمد کے باعث وکلاء اور مقدمے کی فریقین کو مشکلات پیش آسکتی ہیں، لیکن  چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ غیر حاضر ہونے کے سبب کسی وکیل یا فریق کے خلاف منفی آرڈر نا کیا جائے۔

 واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی پاکستان آمد کے موقع پر کراچی میں کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر  ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی ایوان صدر آمد ،آصف علی زرداری سے ملاقات

مزیدخبریں