ایرانی صدر کا دورہ لاہور، لاہور ہائیکورٹ کا عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) ایرانی صدر کے دورہ لاہور کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ نے کل مقامی سول اور سیشن کورٹس میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
ایرانی صدر اپنے 3 روزہ دورہ پاکستان پر ہیں، اس دورے کے دورے کے دوران وہ ملک کے بڑے شہروں کا بھی دورہ کریں گے، ان کے دورہ کراچی کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے کل کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا، ایرانی صدر کے دورہ لاہور کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ نے بھی کل عدالتوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کیلئے وزیراعظم کے فارسی میں کلمات، شرکاخوشگوار حیرت میں مبتلا، ویڈیو بھی سامنے آ گئی
چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ ،لاہور کی سول اور سیشن کورٹس کل بند ہوں گی۔