(24 نیوز )انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں امپائر سے بحث کرنے پر رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز ویرات کوہلی پرمیچ فیس کا50 جرمانہ عائد کر دیاگیا۔
تفصیلا ت کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلورو کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی پر اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف آئی پی ایل میچ کے دوران امپائر سے بحث کرنے کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے،میچ ریفری کے مطابق کوہلی آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کے تحت لیول 1کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے،کوہلی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کا فیصلہ قبول کرلیا۔
معاملہ کیا تھا؟
دراصل یہ تنازع کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف بنگلور کی اننگز کے تیسرے اوور کے دوران ہوا جب کوہلی ہرشیت رانا کی فل ٹاس گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،کوہلی کا خیال تھا کہ یہ گیند ان کی کمر سے اوپر ہونے کی وجہ سے نوبال ہے اس لیے انہوں نے نوبال کے لیے ری ویو لیا،تاہم تھرڈ امپائر کی جانب سے انہیں آؤٹ قرار دیا گیا کیوں کہ وہ گیند کھیلتے وقت کریز سے باہر موجود تھے اس لیے یہ قانون کے مطابق نوبال قرار نہیں دی جاسکتی۔
امپائر کے فیصلے پر کوہلی سیخ پا ہوگئے اور ان کی گراؤنڈ پر موجود امپائرز سے بحث ہوئی اور پھر وہ ناخوش ہوتے ہوئے پویلین لوٹ گئے،واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے روائل چیلنجرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں : بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہو گا؟پی ڈی ایم اے نے آگاہ کر دیا