’’دو بچھڑی بہنیں‘‘ماہرہ خان کی سنیتا مارشل سے مشابہت، رشتہ کیا ہے؟

Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )پاکستانی فیشن اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف شخصیت سنیتا مارشل گزشتہ دو دہائیوں سے ناظرین کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔
انہوں نے ماڈلنگ میں اپنی پہچان بنائی بلکہ کئی یادگار ڈراموں میں اداکاری سے بھی داد سمیٹی۔
سنیتا آج بھی ویسی ہی دلکش اور حسین نظر آتی ہیں جیسے اپنے کریئر کے ابتدائی دنوں میں نظر آتی تھیں۔
حال ہی میں سنیتا مارشل نے ایک شومیں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کریئر، ذاتی زندگی اور انڈسٹری سے جڑی دلچسپ باتوں پر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں:سپر سٹار اداکارہ کی بہن نے بھی بالی ووڈ میں دھواں دار انٹری دیدی
شو کے دوران میزبان نے سنیتا سے ایک دلچسپ سوال پوچھا کہ کیا وہ جانتی ہیں کہ ان کی مشابہت اداکارہ ماہرہ خان سے کی جاتی ہے؟
اس پر مسکراتے ہوئے سنیتا نے کہایہ بالکل سچ ہے جب بھی میری اور ماہرہ کی ملاقات ہوتی ہے، لوگ کہتے ہیں جیسے دو بچھڑی ہوئی بہنیں آپس میں مل گئی ہوں۔
سنیتا کا کہنا تھا کہ، ’ شاید ہماری شکلیں اس لیے ملتی جلتی نظر آتی ہیں کیونکہ ہمارے چہرے کا فیس کٹ اور ہونٹ کافی حد تک ایک جیسے ہیں، خاص طور پر تصویروں میں تو مشابہت اور بھی زیادہ واضح ہو جاتی ہے۔
سنیتا مارشل نہ صرف اپنی اداکاری کی مہارت کی وجہ سے مشہور ہیں بلکہ ان کی خاندانی زندگی اور پروفیشنلزم بھی مداحوں کے لیے متاثر کن مثال ہے۔
ان کے کامیاب ڈراموں میں میری زات زرہ بے نشان، خوشبو کا سفر، تم جو ملے، اور گل و گلزار شامل ہیں، جنہوں نے انہیں ٹی وی اسکرین کا مقبول چہرہ بنایا۔