وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

Apr 22, 2025 | 12:28:PM

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے 2 روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا واللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

مزیدخبریں