پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے باؤلر عامر جمال پر جرمانہ عائد 

Apr 22, 2025 | 14:45:PM
پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے باؤلر عامر جمال پر جرمانہ عائد 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی کنگز کے باؤلر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کراچی کنگز کے باؤلر عامر جمال پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ جس پر پی سی بی نے کارروائی کی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق کراچی کنگز کے باؤلر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :آسٹریلیا کا اسٹوڈنٹ ویزا، اہم خبر سامنے آگئی

عامر جمال پی ایس ایل ضابطہ اخلاق لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔

کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر عامر جمال نے پشاور زلمی کے بیٹر حسین طلعت کی وکٹ لے کر نامناسب اشارے اور جملے بازی کی تھی۔