(24 نیوز)28 مارچ 2025 کو میانمار کے شہر منڈالے کے قریب ایک ہولناک زلزلے نے پورے خطے کو لرزا کر رکھ دیا اور سیٹلائٹس نے بھی زمین ہلتی دیکھی۔
ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی، جو صرف بارہ منٹ بعد 6.7 شدت کے آفٹر شاک کے ساتھ دوبارہ لرز اٹھا، جس نے مزید نقصان پہنچایا۔
دونوں زلزلوں میں پانچ ہزار سے زیادہ افراد کی جانیں گئیں، اور اس کے نتیجے میں اربوں روپے کا مالی نقصان ہوا۔
مزید پڑھیں:یاماہا نے ’گئیر‘ والی الیکٹرک ’125‘ سکوٹر متعارف کرادی
میانمار کے مرکزی خطے میں آنے والے اس زلزلے نے عالمی توجہ حاصل کی، خاص طور پر اس کی شدت اور دوری تک پھیلنے والے اثرات کی وجہ سے۔
اس زلزلے کی خاص بات یہ تھی کہ اس دوران سیٹلائٹ ٹیکنالوجی نے زمین کی حرکت کی تفصیلات فراہم کیں۔
یہ تفصیلات عالمی سطح پر ان زلزلوں کے اثرات کو سمجھنے کے لیے ایک نیا دروازہ کھولتا ہے۔
ناسا محققین نے ریڈار اور آپٹیکل سیٹلائٹ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے اس زلزلے کے دوران ہونے والی بے مثال زمینی حرکت کو ریکارڈ کیا۔