(24نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لے گی۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی مخالفین کو ٹف ٹائم دے گی،انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ پی پی 52 کا انتخاب پیپلز پارٹی کے ریوائیول کا سبب بنے گا اور بلاول بھٹو جلد پی پی 52 کے انتخابات میں پارٹی رہنماؤں کو گائیڈ لائن دیں گے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ جب تک گورنر ہاؤس میں موجود ہوں پارٹی کارکن اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔