آسمان پر یہ ’مسکراتاچاند‘آپ کب دیکھ سکتے ہیں؟جانئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز ) د نیا بھر میں لوگ 25 اپریل کو آسمان پر ایک مسکراتے چہرے کو دیکھیں گے۔
جی ہاں واقعی 25 اپریل کو سورج طلوع ہونے سے قبل کچھ وقت کے لیے 2 سیارے اور چاند آسمان پر مسکراتے چہرے کی طرح نظر آئیں گے،اس نظارے میں زہرہ اور زحل آنکھوں جبکہ پتلا چاند منہ کا کام کرے گا،سورج طلوع ہونے قبل 25 اپریل کو صبح ساڑھے 5 بجے یہ تینوں یہ دلچسپ نظارہ بنائیں گے،دنیا بھر میں اسے دیکھنا ممکن ہوگا اور یہ مشرقی افق پر کچھ وقت کے لیے نظر آئے گا۔
زہرہ مشرقی افق زیادہ بلند ہوگا جبکہ زحل کچھ نیچے ہوگا،چاند ان دونوں اسے کافی نیچے ہوگا اور اتنا پتلا ہوگا کہ محسوس ہوگا کہ وہ مسکرا رہا ہے۔
زہرہ اور زحل تو اتنے جگمگا رہے ہوں گے کہ انہیں آنکھوں سے دیکھنا آسان ہوگا مگر چاند کی مسکراہٹ کی بہترین تفصیلات دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کا استعمال بہتر ہوگا۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس آسمانی چہرے کو دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا بس مطلع صاف ہونا ضروری ہوگا۔
اس نظارے کو دیکھنے کے لیے ضروری ہوگا کہ آپ 25 اپریل کو سورج طلوع ہونے سے ایک گھنٹے قبل مشرقی افق پر دیکھیں۔
اگر افق صاف ہوا تو اس مسکراتے 'چہرے' کے نیچے سیارہ عطارد کو بھی دیکھنا ممکن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : میٹا کا صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئےاے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا فیصلہ