عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دے رہے،یہ بچگانہ جبر ہے،سلمان اکرم راجہ

Apr 22, 2025 | 18:31:PM
عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دے رہے،یہ بچگانہ جبر ہے،سلمان اکرم راجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ سارا معاملہ آپ کے سامنےہے،ملاقات نہیں کرنے دے رہے ،آئین،قانون،عدالت سب کچھ ایک طرف ہے،یہ بچگانہ جبر ہے،کیا حاصل کرلیں گے ۔ 

گور  کھپور ناکہ پر میڈیاسے  گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ 3 ہفتوں سے مجھے اور بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا،تو کیا حاصل ہو گا،کسی دن تو ہم مل ہی لیں گے ،یہ تو نہیں ہو سکتا کہ بانی کو قید تنہائی میں ڈال دیں یا ان کے کے ہاتھ میں دے دیں گے،انہوں نے کہاکہ یہ تو بچگانہ روش اور عمل ہے جس پر یہ کار فرما ہیں۔

صحافی کو جواب دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بہنوں سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے،یہ آپ کہہ رہے ہیں تو میں مان لیتا ہوں،جب تک بہنیں ملاقات کرکے واپس نہیں آئیں گے تو کیا بات کروں،ہم دیکھتے ہیں،جب وہ آئیں گی تو پھر پتہ چلے گا ، ان کا کہنا تھاکہ ہماری لسٹ کے مطابق فیصل ملک ایڈوکیٹ کی بانی سے تفصیلی ہدایات دی ہیں،اس کے بارے میں بعد میں آگاہ کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ  امریکی وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی بات غلط ہے،ہمارا بیک ڈور کسی سے رابطہ نہیں ہے،اسٹیبلشمنٹ حواس باختہ ہے،بانی پی ٹی آئی نے مجھے چیف جسٹس کو خط لکھنے کو کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛  ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن نور زمان کی ملاقات