پنجاب اسمبلی نے نواز شریف کینسر ہسپتال کے بل کی منظوری دے دی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(راو دلشاد)پنجاب اسمبلی نے مسودہ قانون نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء بل کی منظوری دے دی، بل وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کیا،اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تمام تجاویز کو یکسرمسترد کردیا گیا۔
اس موقع پر شیخ امتیاز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسٹیٹ آف دی آرٹ تین کینسر ہسپتال بنائے ہیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کیاجانا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ نوازشریف پہلے وزیر اعظم اب ہیر ٹیج کمیٹی کے چیئرمین ہیں تو ان کے نام پر کیوں ہسپتال کا نام رکھا جا رہا ہے،خاندان کی اپنی چالیس پچاس ملیں ہیں تو اس پر بھی نوازشریف کے نام پر کوئی مل نہیں رکھی، کرپشن کے دس پندرہ لوگوں میں نوازشریف کا نام گوگل پر نکل آئے گا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ہسپتال 935بیڈ پر مشتمل ہسپتال ہوگا،شوکت خانم ہسپتال پر پچاس کروڑ اور زمین ہم نے دی ہے ،اچھا ہسپتال ہے۔
انھوں نے کہا کہ بون میرو کینسر ہسپتال لیول فور پر بھی علاج مشکل ہے، ایک سو تیس بیڈ کا وارڈ بنائیں گے، کے پی میں کوئی کینسر ہسپتال نہیں ہے، پوری دنیا میں رابطہ کررہے ہیں، آرکیالوجی ایکسپرٹ سےرابطہ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :عفت عمر کی پنجاب حکومت کی آفر قبول کرنے سے معذرت