گوجرانوالہ؛جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار

Apr 22, 2025 | 18:57:PM

(زاہد اقبال رانا)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر وں کوگرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دونوں مسافروں کو حراست میں لیا،ملزمان کی شناخت محمد اویس اور محمد مرتضیٰ کے نام سے ہوئی،ملزم محمد اویس فلائٹ FZ-315 سے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا جبکہ ملزم محمد مرتضیٰ فلائٹ نمبر PK210 سے شارجہ سے پاکستان پہنچا۔

ملزمان کا تعلق گجرات اور گوجرانوالہ سے ہے،ملزمان کے پاسپورٹ پر جرمنی اور جارجیا کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے،ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے لاکھوں روپے کے عوض سے ایجنٹوں سے مذکورہ ویزے حاصل کئے۔

امیگریشن کلئیرنس کے دوران جانچ پڑتال پر تصدیق ہوئی کہ مذکورہ ویزے جعلی ہیں،ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ کے حوالے کر دیا گیا ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں بڑا ردوبدل

مزیدخبریں