پی ایس ایل 10:ملتان سلطان نے لاہور قلندرکو 33 رنز سے شکست دیدی

Apr 22, 2025 | 19:44:PM
پی ایس ایل 10:ملتان سلطان نے لاہور قلندرکو 33 رنز سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(پاکستان نیوز)پاکستان سپر لیگ 10 کے اہم میچ میں ملتان سلطان نے لاہور قلندر کو33  رنز سے شکست دے دی،  ملتان سلطان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  لاہور قلندر کو فتح کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ملتان سلطان کی جانب سے سکندر رضا نے 27 گیندوں پر 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، سیم بلنگ نے 23 گیندوں پر 43 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے،فخر زمان نے 14 گیندوں پر 32 سکور کیے۔

ملتان سلطان نے مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 228رنز بنائے ، ملتان سلطان کی طرف سے یاسر خان 87،افتخار40,عثمان 39رنز بناکر نمایاں رہے۔
اوپنر یاسر خان نے 44 گیندوں پر 87 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان نے 32، عثمان خان نے 39، اشٹن ٹرنر نے 15 رنز بنائے۔ 

اختتامی لمحات میں افتخار احمد نے 18 گیندوں پر 40 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 228 کے ٹوٹل تک پہنچایا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے رشد حسین نے 2 جبکہ سکندر رضا، شاہین آفریدی اور آصف آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔

ملتان سلطان نے  لاہور قلندر کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ اچھا سکور کرنے کی کوشش کریں گے ، ٹیم کو فیلڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،  یاسرخان اور جوش لٹل ملتان کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ، ہماری ٹیم کو فیلڈنگ میں مشکل آرہی ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہناتھا کہ یہی سوچ رہے تھے ٹاس ہار بھی گئے تو کوئی مسئلہ نہیں،  ابھی ٹورنامنٹ کا اسٹارٹ ہے، اچھا پرفارم کریں گے۔ پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کے 3 میچز میں 4 پوائنٹس ہیں جب کہ ملتان سلطانز نے 3 میچز کھیلے ہیں اور  تینوں میں اسے شکست ہوئی ہے۔
 

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل؛ ڈرائیر، ٹریمر کے بعد 24 قیراط گولڈ پلیٹڈ آئی فون کا تحفہ