وفاقی حکومت کی غیر استعمال شدہ فنڈز واپس جمع کرانے کی ہدایت 

Apr 22, 2025 | 21:17:PM
وفاقی حکومت کی غیر استعمال شدہ فنڈز واپس جمع کرانے کی ہدایت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے غیر استعمال شدہ فنڈز واپس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کو 30 اپریل کی ڈیڈ لائن دیدی،مالی سال 2024-25 کیلئے متوقع بچتوں کی30 اپریل 2025 تک واپسی پر زوردیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایات کے مطابق کیا گیا، تمام وزاتیں بروقت بچتوں کی واپسی کو یقینی بنائیں، آئندہ مالی سال کے بجٹ تخمینوں کیلئے غیر استعمال شدہ فنڈز سرنڈر کئے جائیں۔ 

وزارت خزانہ کاکہنا تھا کہ سبسڈیز اور گرانٹس کی بچتیں بھی سرنڈر کی جائیں،ترقیاتی فنڈز کی بچتیں بھی سرنڈر کی جائیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: