پاکستان عالمی سٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کیلئے پرعزم ہے،جنرل ساحر شمشاد مرزا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(احمد منصور)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہاہے کہ پاکستان عالمی سٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کیلئے پرعزم ہے، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام باہمی اقدامات اور جوہری خطرات میں کمی سے ممکن ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سنٹر برائے سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے تحت 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا،سی آئی ایس ایس کے تحت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے دور میں نیوکلئیر ڈیٹرنس کے موضوع پر کانفرنس ہوئی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں اقوام متحدہ، چین، روس، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، امریکہ، آسٹریلیا اور یورپ سے ماہرین کی شرکت کی،ممتاز بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے عالمی نیوکلیئر پالیسیوں پر اظہارِ خیال کیا،کانفرنس کا مقصد پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔
اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عالمی سٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کیلئے پرعزم ہے، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام باہمی اقدامات اور جوہری خطرات میں کمی سے ممکن ہے ۔