عدالتی احکامات کے باوجود بانی سے ملاقات نہ کرانے پر ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر

Apr 22, 2025 | 22:11:PM
عدالتی احکامات کے باوجود بانی سے ملاقات نہ کرانے پر ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی سے عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہ کرانے کا معاملہ، وفاقی وصوبائی سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف ایک اور توہین عدالت درخواست دائر کر دی گئی۔

سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ حامد رضا نے وکیل خالد یوسف چودھری کے ذریعے توہین عدالت درخواست دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے دومرتبہ ملاقات کی اجازت دی، تیسری بار لارجر بنچ نے حکم دیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، ملاقات نہ کرانا عدالت کے احکامات کی توہین کے مترادف ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، صاحبزادہ حامد رضا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیومیٹرک بھی کروالی۔
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: