بجٹ سازی کے دوران محکمہ خزانہ،پی اینڈ ڈی ،S&GAD کو کھانے کیلئے کوئی رقم نہیں ملے گی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(عیسیٰ ترین)محکمہ خزانہ بلوچستان نے بجٹ سازی کے دوران کھانے کی مد میں دی جانیوالی 37 کروڑ کی رقم بچت کرلی۔
بلوچستان کے محکمہ خزانہ،پی اینڈ ڈی ،ایس اینڈ جی اے ڈی اور وزارتی سیکرٹریٹ کو بجٹ سازی کے دوران کھانے کی مد میں 37 کروڑ کی رقم ملتی تھی،محکمہ خزانہ نے اس اضافی خرچ کو ختم کرکے قومی خزانے کو 37 کروڑ کا سالانہ فائدہ پہنچایا ہے۔ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہےکہ اب بجٹ سازی کا عمل دفتری اوقات میں اپنی بنیادی تنخواہ کے اندر کیا جائے گا، اور اگر کوئی اضافی کام درکار ہوا تو وہ بھی سرکاری خدمت کے جذبے سے کیا جائے گا۔ یہ ایک احسن قدم ہے جس سے حکومت کو سالانہ 37 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ میں90 ہزار اساتذہ بھرتی کرینگے،بلاول بھٹو کو صوبائی وزیر تعلیم کی بریفنگ