کراچی،بلدیہ عظمیٰ نے شہر میں 9 مویشی منڈیوں کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(شعیب مختار)بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں 9 مویشی منڈیوں کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا ،آئندہ چند روز میں کامیاب اُمیدواروں کو ایوارڈ لیٹرز جلد جاری کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے مویشی منڈیاں جلد فعال کر دی جائیں گی،میئر کراچی نے متعلقہ افسران کو سہولیات، صفائی اور ٹیکس وصولی میں مکمل شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایات کر دی ہے۔
ضلع وسطی میں سنڈے کار بازار ڈی الیون نیو کراچی میں مویشی منڈی سجے گی، ضلع وسطی میں النور سوسائٹی کے ایم سی گراؤنڈ نزد پولیس اسٹیشن سمن آباد میں مویشی منڈی سجے گی، ضلع غربی میں ناردرن بائی پاس سلاٹر ہاؤس سرجانی ٹاؤن میں منڈی سجے گی، ضلع غربی میں کیٹل کالونی سرجانی ٹاؤن میں مویشی منڈی سجے گی ،ملیر بن قاسم ٹاؤن میں کیٹل کالونی چکن فیڈ مل گراؤنڈ لانڈھی میں مویشی منڈی سجے گی، کورنگی میں انڈسٹریل روڈ پر مویشی منڈی سجے گی، کیماڑی میں بکرا پیڑی لیاری میں مویشی منڈی سجے گی جبکہ ضلع شرقی میں کے ایم سی گراؤنڈ عقب سفاری پارک گلستان جوہر میں مویشی منڈی سجے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ میں90 ہزار اساتذہ بھرتی کرینگے،بلاول بھٹو کو صوبائی وزیر تعلیم کی بریفنگ