وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے پینل مباحثے’’ریونیو میں درمیانی مدت میں اضافہ‘‘میں شرکت

Apr 22, 2025 | 23:12:PM
وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے پینل مباحثے’’ریونیو میں درمیانی مدت میں اضافہ‘‘میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے پینل مباحثے’’ریونیو میں درمیانی مدت میں اضافہ‘‘میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے بہاریہ اجلاس 2025 کے موقع پر منعقدہ آئی ایم ایف کے پینل مباحثے "ریونیو میں درمیانی مدت میں اضافہ" میں شرکت کی۔

وزیر خزانہ نے حکومت کی جانب سے ٹیکس بیس کو وسیع اور گہرا کرنے، زراعت، رئیل اسٹیٹ، ریٹیل اور ہول سیل جیسے شعبوں کی قومی جی ڈی پی میں ان کے حصے کے مطابق ٹیکس میں شمولیت بڑھانے، ایف بی آر کو انسانی وسائل، طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے جدید بنانے، ٹیکس دہندگان اور ٹیکس جمع کرنے والے کے درمیان رابطے کو کم کرنے، نفاذ اور تعمیل کو مضبوط بنانے، اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے حسب ضرورت آڈٹس متعارف کرانے کے اقدامات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے ٹیکس اکٹھا کرنے والے ادارے اور عوام کے درمیان اعتماد کی اہمیت پر زور دیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: