(اسد ملک) مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کینالز اور بلوچستان کے معاملہ پر مجھ سے جو کچھ ہوسکا میں کروں گا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا,نواز شریف نے اپنی صحت سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے اور اس حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی ہے,انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں اہو پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں اور لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف وطن واپس کب آئیں گے؟ فیصلہ دو روز میں متوقع