محکمہ تعلیم سندھ کا سکولز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ ایک دن پہلے وزیراعلیٰ سندھ نے تعلیمی ادارے 30 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سکولز کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب چند روز قبل آل سندھ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے 23 اگست سے بچوں کو سڑکوں پر پڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا کہ 23 اگست کے بعد تعلیمی نظام آو¿ٹ ڈور سکولنگ پر منتقل کیا جائے گا۔پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کا کہنا تھا کہ جو پرائیویٹ سکولز ویکسی نیشن کا عمل مکمل کر چکے ہیں، انہیں کیوں بند رکھا جا رہا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: سکولوں کے بعد تمام یونیورسٹیز بھی مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ