(24 نیوز)ٹک ٹاکر سے دست درازی کے الزام میں زیر حراست بزرگ کو رہا کردیا گیا۔
لاہور میں پولیس نے ٹک ٹاکر سے دست درازی کے الزام میں زیر حراست بزرگ کو رہا کردیا۔71 سالہ بزرگ کو سی آئی اے پولیس نے شاہدرہ سے حراست میں لیا تھا۔وزیر خان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والد بیمار ہیں اور 14 اگست کو گھر پر ہی موجود تھے۔
یاد رہے کہ 14 اگست کو لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو دست درازی، ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لوگو ں کے جذبات ابھارے نہ ترنگا لے کرمینار پا کستان آئی۔۔ قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔۔متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ