(24 نیوز) کوروناوائرس کے وار تھم نہ سکے،وائرس سے مزید 75 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7اعشاریہ 1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 334 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 23ہزار 812ہو گئی ہے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 24ہزار 923 ہو گئی،ملک بھر میں 3 ہزار 842 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 10 لاکھ 9 ہزار 555 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 3لاکھ 79ہزار 574، سندھ میں 4لاکھ 19ہزار 810، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 56ہزار 365 اور اسلام آباد میں 96ہزار 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں 31ہزار 819، آزاد کشمیر میں 30ہزار 597 اور گلگت بلتستان میں 9ہزار 617افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔