(ویب ڈیسک) پنجاب کے گجرات ضلع ٹانڈا میں بااثر مسلح افراد نے چنگ چی رکشے میں سوار 2 سگی بہنوں کو اسلحے کی نوک پر روک لیا، فحش حرکات کرتے ہوئے ظالموں نے ایک کی انگلی نوچ ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق ٹانڈا کے نواحی گاؤں بڑیلہ شریف کی رہائشی (ش) اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ سودا سلف لینےبازار گئی تو راستہ میں جمشید چوہان اور غلام جیلانی وغیرہ 7 افراد نے ان پر بے ہودہ جملے کسنے لگے، دونوں بہنیں واپس گھر جانے کے لئے چنگ چی میں سوار ہوئیں تو ملزم کار اور 2 موٹرسائیکلوں پر ان کا پیچھا کرتے آگئے اور اسلحے کی نوک پر چنگ چی رکشے کو زبردستی روک لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ٹاپ ماڈل اورمعروف اداکارہ جسم فروشی کے الزام میں گرفتار
ظالموں نےدونوں بہنوں کو گھسیٹ کر کار میں ڈالنے کی کوشش کی اور بوس و کنار کرنے لگے، ایک کی انگلی ہی کاٹ ڈالی پھر اچانک روڈ پر آرمی کی گاڑی آتی دیکھ کر ملزم لڑکیوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے لڑکیوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے3 ملزموں کوگرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوباشوں نے چلتی کار میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا