بدترین مہنگائی۔ملکی قرضوں میں اضافہ۔عوام کا کوئی پرسان حال نہیں:احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حکومت نے 2018ء سے ملک پر معاشی اور اقتصادی تباہی مسلط کر رکھی ہے، ملکی قرضوں میں ایک کھرب سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا ہے۔تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نےعوام کو دووقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا ہے۔ معیشت پر خاموشی سے وارکیا گیا، ڈالر میں اضافہ اور روپیہ کی مالیت دس فیصد کمی ہوئی ہے۔
احسن اقبال نے مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور عطا اللّٰہ تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ دو ماہ کے دوران روپے کی قدر میں بے پناہ کمی ہوئی، روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی کا بڑھنا لازم ہے، عوام کو صرف بدترین مہنگائی ملی ہے۔جب بھی حکومت ناکامی کی وکٹ پر بولڈ ہوتی تو عوامی توجہ ہٹانے کےلئے اپوزیشن پر جھوٹا کیس دائر کر دیاجاتاہے۔ گیارہ سو ستر ارب کا قرض بچوں کے کندھوں پر ڈال دیا گیاہے۔ احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اپوزیشن کے خلاف کرپشن کا جھوٹا کیس بناتی ہے، کل شہباز شریف صاحب اور میرے خلاف ایک نیا اسکینڈل کھڑا کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے خلاف کیس بنایا گیا ہے کہ انہوں نے میرے بھائی کو نوازا، پچھلے تین سال سے ہمارے خلاف کردار کشی کی ایک مہم چل رہی ہے۔ہم نے عوام کے پیسے کو امانت سمجھ کر خرچ کیا جس کی وجہ سے ملک کے چپے چپے پر نوازشریف منصوبوں کی نشانیاں ہیں۔