رکشہ پر خاتون سے دست درازی  کیس میں اہم پیشرفت

Aug 22, 2021 | 14:15:PM

  (24نیوز) چلتے رکشہ پر خاتون سے دست درازی کے کیس میں بڑی پیش رفت، پولیس نے دونوں مرکزی ملزموں کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق   رکشے پر خاتون سے دست درازی کے واقعے  کی موبائل ویڈیو چند روز قبل منظر عام پر آئی تھی، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دے رکھا تھا،مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔  ایف آئی کے مطابق دو لڑکیاں اور ایک چھوٹی بچی رکشے کی عقبی نشست پر بیٹھی تھیں، سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے ہوئے اوباش لڑکوں نے لڑکیوں کا پیچھا شروع کر دیا، 10 سے 12 اوباش لڑکے خواتین پر آوازیں کستے رہے، غیر اخلاقی اشارے کئے، سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس لڑکے نے چلتے رکشے پر سوار ہو کر خاتون کے ساتھ دست درازی، نازیبا حرکت کی اور فرار ہو گیا۔سی آئی اے پولیس نے رکشہ میں سوار خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزموں کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جارہی ہے، انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بااثر افراد  کی 2 بہنوں  کو گھسیٹ کر کار میں ڈالنے کی کوشش۔ایک کی انگلی ہی نوچ ڈالی
  خیال رہے کہ خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا حرکات کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا فرانزک کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ویڈیو فرانزک سے ملزموں کی شناخت کے ساتھ ساتھ جگہ کا تعین بھی کیا جائے گا جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والی موٹر سائیکلوں کے نمبر ٹریس کر کے ملزموں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ٹاپ ماڈل اورمعروف اداکارہ جسم فروشی کے الزام میں گرفتار
 

مزیدخبریں