(ما نیٹر نگ ڈیسک)افغانستان چھوڑ کر بیرون ملک جانے کے لیے امریکی طیارے میں سوار افغان خاتون نے دوران پرواز بچی کو جنم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی افواج کے کنٹرول میں کابل ائیرپورٹ سے روزانہ متعدد پروازیں سینکڑوں غیرملکی اور افغان شہریوں کو بیرون ملک لیکر جارہی ہیں جب کہ گزشتہ روز امریکی طیارے میں ایک افغان خاتون نے دوران پرواز بچی کو جنم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زمین پھٹی نہ آسمان ۔۔مدرسے کے معلم کی طالبہ سے مبینہ زیادتی۔۔متا ثرہ کی ویڈیو وا ئرل
امریکی ائیرفورس کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ کابل سے اڑان بھرنے والے C-17 طیارے میں موجود افغان خاتون نے بچی کو جنم دیا تاہم انہیں کچھ مسائل کا سامنا تھا لیکن جیسے ہی طیارہ جرمنی میں امریکی ائیر بیس پر اترا تو خاتون کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زچہ اور بچی دونوں ہی خیریت سے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور انتقال کر گئیں