ہندو برادری آج روایتی تہوار رکشا بندھن منارہی ہے

Aug 22, 2021 | 16:17:PM

(24نیوز) ہندو برادری بڑے ہی جوش و خروش سے رکشا بندھن کا تہوار منا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تہوار پر بہن اور بھائی ایک دوسرے سے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہندو دھرم میں ’رکشابندھن‘کا تہوار انتہائی مقدس سمجھا جاتاہے اور بھائی بہن کی محبت کے حوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوران پرواز امریکی طیارے میں افغان خا تون نے بچی کو جنم دے دیا

رکشا بندھن کے دن بہن اپنے بھائی کے ہاتھ پر راکھی باندھتی ہے اور بھائی بہن کے محبت کے مقدس رشتے کو مضبوط کرنے کا عہد کیا جاتا ہے۔

اس تہوار کا آغاز تب ہوا جسب لکشمی دیوی نے اپنے شوہر وشنو بھگوان کو راجہ بھلی کی قید سے چھڑانے کے لئےراجہ بھلی کو اپنا بھائی بنا کر اس کے ہاتھ پر راکھی کا دھاگہ باندھا تھا اور اس سے اپنے شوہر وشنو بھگوان کی حفاظت کاوعدہ لیاتھا ۔

حیدرآباد کے سرکٹ ہاؤس کے مندر میں رکشا بندھن کا تہوار منانے کے ساتھ ملکی سلامتی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:زمین پھٹی نہ آسمان ۔۔مدرسے کے معلم کی طالبہ سے مبینہ زیادتی۔۔متا ثرہ کی ویڈیو وا ئرل

مزیدخبریں