کابل ایئرپورٹ کے باہرہنگامہ آرائی کاذمہ دارامریکاقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)طالبان نے کابل ایئرپورٹ کے باہرہنگامہ آرائی کاذمہ دارامریکاکوقراردےدیا ۔
طالبان رہنماملاامیرخان متقی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ امریکانے اپنی تمام ترطاقت کےساتھ بھی کابل ایئرپورٹ پرامن نہیں لاسکا، یہاں پورے ملک میں امن ہے مگرکابل ایئرپورٹ پرافراتفری ہے، وہاں ہوائی فائرنگ ہورہی ہے،وہاں شہریوں پرگولیاں چلائی جارہی ہیں۔
ملاامیرخان متقی نے کہاکہ امریکا اوراس کے اتحادیوں نے ہماری عوام پر20 سال تک بم برسائے ظلم کئے،امریکا 20 سال کے مظالم کے بعد اب افغانستان پراقتصادی پریشرڈالناچاہتاہے۔
طالبان رہنما کاکہناتھا کہ کابل کا ہوائی اڈہ بندہے جس سے افغان عوام شدید مشکلات کاشکارہے،ملا امیر خان متقی نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام طالبان پرامن رہنے رہیں اورکسی کونقصان نہ پہنچائیں، کسی اورکے کام میں مداخلت نہ کریں تمام شہریوں کےساتھ پیاراورامن کےساتھ پیش آئیں۔
طالبان رہنما نے کہاکہ ملک بھرمیں تمام شہریوں کے املاک کی حفاظت کویقینی بنایاجائے ،جنہوں نے ہماری مخالفت کی انکوچاہئے کہ وہ ملک میں رہیں، ہم نے تمام مخالفین کوکھلے دل سے معاف کیا دشمنوں کوہمارے خلاف پراپیگنڈہ کاموقع نہیں دینا۔
یہ بھی پڑھیں: دوران پرواز امریکی طیارے میں افغان خا تون نے بچی کو جنم دے دیا