(ما نیٹر نگ ڈیسک)نائجیرین صدرکے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مہمان قیمتی ملبوسات پہنے نظر آئے جبکہ خوبصورت سجاوٹ اور روایتی افریقی دُھنیں بھی بکھیریں گئیں۔ شہر Kano کے شاہی محل میں ہزاروں مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق یہ تقریب رواں سال کا سب سے بڑا ایونٹ بن گئی۔دولہا یوسف بوہاری اور دلہن زہرہ ناصر کی شادی میں اہم ملکی و غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔ایونٹ میں 100 سے زائد نجی طیاروں میں مہمان شرکت کے لیے آئے جس کے باعث ائیر پورٹ پر طیاروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:مینار پاکستان واقعہ ۔۔ ٹک ٹا کر عائشہ کے اہل خانہ کے متضاد بیانات۔۔کہانی میں نیا مو ڑ آگیا
نجی ٹی وی کے ذرا ئع کا کہنا ہے کہ نائیجیریا میں صدارتی اور شاہی خاندانوں کے درمیان ایسی شادی کی مثال نہیں ملتی، پرتعیش تقریبات کا سلسلہ ہفتے بھر جاری رہا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔دو لہا اور دلہن کی ملاقات برطانیہ میں دوران تعلیم ہوئی تھی۔ دلہن کا تعلق مذہبی گھرانے سے ہے۔شادی سے قبل دُلہن کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کر دیا،کسی نے دلہن کے لباس کو غیر اخلاقی قرار دیا تو کوئی ان کا دفاع کرتا نظر آیا۔
یہ بھی پڑھیں:زمین پھٹی نہ آسمان ۔۔مدرسے کے معلم کی طالبہ سے مبینہ زیادتی۔۔متا ثرہ کی ویڈیو وا ئرل