(24نیوز)چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک سید افضل نقوی انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ منگل کی صبح اداکی جائےگی۔ سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی سمیت اہم حکومتی ،سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک سید افضل نقوی اتوار کی سہ پہر انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کی رہائشگاہ 37 ڈی ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹریفک وارڈن نے اپنی جا ن پر کھیل کر بچے کی جان اغوا کا روں سے بچالی
مرحوم افضل نقوی کی تعلیم کی فروغ کے لیے بے حد خدمات تھیں، مرحوم سماجی رہنما بھی تھے ۔سید افضل نقوی کے انتقال پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی ، مونس الٰہی ،سالک حسین، شافع حسین سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور انتقال کر گئیں