(24 نیوز)یورپی یونین نے کابل میں پھنسے اپنے لوگوں کے انخلا کیلئے پی آئی اے سے مدد مانگ لی۔
یورپی یونین کے پاکستان میں معین سفیر نے سی ای او پی آئی اے کو خط لکھا جس میں کابل میں پھنسے 420 مسافروں کو پاکستان لانے کی درخواست کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر ہمارے 420 ملازمین اور ان کے بچے پھنسے ہیں یورپی یونین کے لوگوں کوپی آئی اے کے ذریعے پاکستان لایاجائے ترجیحی بنیادوں پر 251لوگوں کوکابل سے نکالا جائے۔
مسافروں کو دوسری ائیرلائنز سے یورپ منتقل کرنے کے انتظامات کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ڈی جی نے پی آئی اے کے سی ای او کو خط لکھ کر ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے عملے کے جلد انخلا کیلئے درخواست کی ہے۔
خط کے مطابق اے ڈی پی کے 290 مسافروں کو کابل سے پاکستان منتقل کیا جائے اے ڈی بی اپنے شہریوں کیلئے اسلام آبادسے 2خصوصی پروازوں کاانتظام کرےگا، اے ڈی بی سٹاف کیلئے عملہ اسلام آباد میں انتظامات مکمل کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، عالمی برادری کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا:شاہ محمودقریشی