جنید صفدر کی شادی والے ہال کے باہر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے ۔۔ویڈیوز وائرل

Aug 22, 2021 | 23:39:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)جنید صفدر کی شادی کی تقریب  کے دورا ن رنگ میں بھنگ پڑگئی ،ہال کے باہر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے ،دھکم پیل ۔

تفصیلا ت کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی لندن میں نکاح کی تقریب جاری ہے۔مریم نواز اور کیپٹن صفدرنے اپنے بیٹے کی شادی میں آن لائن شرکت کی  جبکہ نواز شریف ہال ہی میں موجود ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں:عظیم باکسر محمد علی مرحو م کے نواسے نے پہلی فا ئٹ جیت لی۔۔جذبا تی خطاب میں با ر با ر اللہ کا ذکر کر تا رہا۔۔ ویڈیو وا ئرل

تاہم ہال کے باہر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔سوشل میڈ یا میں سامنے آنے والی ویڈیو ز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لندن کےہوٹل لینس بورو کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکن جمع ہیں جو ڈھول کی تھا پ پر رقص کر کے اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکن بھی وہاں پہنچے ہیں اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی ہے اور جھگڑا ہو نے پر برطانوی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:زمین پھٹی نہ آسمان ۔۔مدرسے کے معلم کی طالبہ سے مبینہ زیادتی۔۔متا ثرہ کی ویڈیو وا ئرل

مزیدخبریں