(24نیوز)کورونا کی چھٹی لہر کے وار تھم نہ سکے،جان لیوا وائرس سے مزید 3 افراددم توڑ گئے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 764 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس سے ملک بھر میں 416 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.48 فیصد رہی جبکہ کورونا وائرس سے متاثر 152 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔