روپے کو رگڑا، انٹر بینک میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

Aug 22, 2022 | 10:39:AM
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے
کیپشن: روپیہ مزید تگڑا: ڈالر سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کی ہسپتال سے ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

گزشتہ چند دنوں سے انٹر بینک میں ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔

پیر کے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 85 پیسے مہنگا ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 215 روپے کے بعد 216روہے سے تجاوز کرگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 214 روپے 65 پیسے سے بڑھ کر 216 روپے 50 پیسے پر جاپہنچا۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 214 روپے تک ٹریڈ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے کے پہلے روز طلب پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا رجحان ہے۔