بلاول نےیورپی ممالک کا دورہ منسوخ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خارجہ و پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یورپی ممالک کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا ۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے ملک میں بارشوں اور جانی و مالی نقصان کے باعث یورپ کا دورہ منسوخ کیا ہے۔وزیرخارجہ نے آج 22 اگست کو جرمنی،ڈنمارک،سوئیڈن اور ناروے کے سرکاری دورے پر روانہ ہونا تھا۔ جہاں اہم ملاقاتیں کی جانی تھی۔
دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو کا دورہ ان ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد دوبارہ طے کیا جائے گا،وزیر خارجہ اب بارشوں اور سیلاب سے ہونی والی تباہی کا جائزہ لیں گے اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔