گرفتاری سے بچنے کیلئےعمران خان کا عدالت سے رجوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی ہے،عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان اور فیصل چودھری کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس کے بعد عمران خان نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے میں ممکنہ گرفتاری سے بچنےکیلئےضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج اور اعلیٰ پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کی بناء پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مجسٹریٹ اسلام آباد علی جاوید کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے
ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں پولیس افسروں اور جج کو دھمکیاں دیں اور ڈرانے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر کے مطابق دھمکیوں کا مقصد عدلیہ اور حکام کو اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے سے روکنا تھا۔ تقریر سے عمران خان نے پولیس حکام، عدلیہ اورعوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔
20 اگست کو اسلام آباد میں جلسے سے خطاب میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہم تمھیں نہیں چھوڑیں گے۔