فیصل آباد تشدد کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑی خبر

Aug 22, 2022 | 11:30:AM

(ویب ڈیسک )عدالت نے انا شیخ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔  اسلام آباد ہائیکورٹ   میں  فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد سے متعلق ملزمہ انا شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق دوران سماعت قائم مقام  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈکے مطابق تو لڑکی مقدمہ درج ہونے کے بعد اسلام آباد آئی، درخواست گزار کو کہیں ایسے نہ کیا کریں، حفاظتی ضمانت خصوصی طور پر عدالت کا اختیار ہے۔

عدالت نے ملزمہ انا شیخ کی حفاظتی ضمانت  25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

یاد رہےفیصل آباد میں شادی کی تجویز کو ٹھکرانے پر مبینہ طور پر شیخ دانش   نے میڈیکل کی طالبہ خدیجہ محمود کو گھر سے اغوا  کیا ا اور اپنی انا کی تسکین کے لیے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔اس ساری کارروائی میں شیخ دانش اور اس کی بیٹی ،بیوی شامل تھے۔

مزیدخبریں