عمران خان ستمبر کے آخری ہفتے فائنل کال دے گا: شیخ رشید کا دعویٰ

Aug 22, 2022 | 12:17:PM
 شیخ رشید نے کہا ہے کہ رجیم چینج کے خلاف عمران خان ستمبر کے آخری ہفتے فائنل کال دے گا اور ملک جام کر دے گا
کیپشن: عمران خان ستمبر کے آخری ہفتے فائنل کال دے گا: شیخ رشید کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ رجیم چینج کے خلاف عمران خان ستمبر کے آخری ہفتے فائنل کال دے گا اور ملک جام کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست: رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا دیا

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏سوشل میڈیا پر اتھارٹی بنانے، یو ٹیوب کو بند کرنے، مخالف اینکروں کو اٹھانے پر کام شروع ہوگیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 13 اتحادی جماعتوں میں بندر بانٹھ اور ن اور ش آمنے سامنے آگئی ہیں، عمران خان عوام میں ہیں اور اپوزیشن ٹویٹ میں پھنسی ہے، ‏فیصلے کا وقت آگیا ہے، عوامی تحریکوں کو کبھی روکا نہیں جاسکتا۔

 سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ 24 گھنٹے کے نوٹس میں لیاقت باغ میں عمران خان کا کامیاب جلسہ کرنے پر راولپنڈی کی عوام کا شکر گزار ہوں، کل سے سیاسی لڑائی شروع ہو چکی ہے، میں ہمیشہ صلح صفائی اور بات چیت کا حامی ہوں، آئندہ 45 دنوں میں فیصلہ ہو جائے گا۔