(24 نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی۔ رواں ماہ صارفین کو اوسطاً 43 روپے فی یونٹ کے حساب سے بل چارج کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں نے12 اگست سے بلنگ کا آغاز کیا ہے جس میں بنیادی ٹیرف میں تبدیلی اور ٹیکسز کی بھرمار نے فی یونٹ قیمت میں اضافہ کر دیا ہے،ماہ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 10.89 روپے فی یونٹ ہونے سے بلوں میں اضافہ ہوا۔ مذکورہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر انکم ٹیکس اور الیکٹری سٹی ڈیوٹی بھی عائد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: مریم نوازکی مفتاح اسماعیل سے بجلی کے بلوں پر ٹیکس واپس لینے کی اپیل
ٹیکسز ملا کر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 13 روپے فی یونٹ کے حساب سے چارج کی گئی۔ بجلی کے بلوں پر 7.50 فیصد انکم ٹیکس لگانے سے بھی بلوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ اگست میں ہونے والی بلنگ کی وجہ سے صارفین ہزاروں روپے کی اضافی بلز آئے۔